?️
سچ خبریں: فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مغربی کنارے میں ایک مسجد کے خلاف بچوں کی قاتل صیہونی فوج کے گھناؤنے اقدام پر ردعمل کا اظہار کیا۔
فلسطین کے اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر خاتم البکری نے اناطولیہ خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے کی ایک مسجد پر قبضے اور اس کے اندر یہودیوں کا داخلہ ایک گھناؤنا جرم ہے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حماس کا غصہ مغربی کنارے کے بے گناہ نوجوانوں پر اتار رہے ہیں
فلسطین کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے مزید کہا کہ جنین کیمپ میں واقع فلسطینی مسجد میں اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے یہودیوں کا داخلہ ایک غیر معمولی اور ناقابل قبول طرز عمل ہے۔
خاتم البکری نے مساجد کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مساجد اور عبادت گاہوں پر حملوں کا لائسنس جاری کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے کشیدگی میں اضافے اور مساجد پر مزید حملوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، یہ ایک گھناؤنا جرم ہے اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئر نے اس حکومت کے دہشت گرد فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین شہر کی ایک مسجد کے اندر رسومات ادا کرنے کی ویڈیو شائع کی ہے۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 3200 فلسطینی گرفتار
3 روز قبل صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ میں آپریشن شروع کیا ،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس کاروائی کے دوران کم از کم 11 فلسطینی شہری شہید ہوئے۔
مشہور خبریں۔
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر
نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ
?️ 13 فروری 2024سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف
فروری
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری
شام میں دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کا امریکی منصوبہ
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک کے
جنوری
ترکی اسرائیل تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں:صیہونی وزیر خارجہ
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی عدم
اپریل
یاسر، فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟
?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے
مئی
Indonesia To Offer Infrastructure Projects At IMF-World Bank Meeting
?️ 6 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
غزہ میں جرائم کی کوئی حد نہیں
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے جنگی وزیر یواف گیلنٹ نے اس حکومت کی
نومبر