صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل

یمنی

?️

سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے یمنی علمائے کرام کی انجمن نے اسلامی اداروں سے کہا کہ وہ ایسے جرائم کے سامنے اپنی خاموشی توڑ دیں۔

صبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی علماء کی انجمن نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف لڑنے والے فلسطینی مجاہدین کی تمام شہادتوں اور جہادی کاروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی:صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی

اس بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم صیہونی حکومت کے خلاف جہاد اور تمام شہادت طلبانہ کارروائیوں کو انجام دینے نیز مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد اور مزاحمتی تحریک کے دیگر گروہوں کے اتحاد اور ان کی حمایت کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمن کے علمائے کرام صہیونی دشمن کے جرائم ، قرآن کریم کی توہین اور اس طرح کے جرائم کے ارتکاب پر اسلامی اداروں کی بے حسی اور خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔

یمنی علماء کی انجمن نے مسجد الاقصی کی مدد اور مظلوم فلسطینی قوم نیز فلسطینی کاز کی حمایت کے لیے طاقتور اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید:سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی

اس انجمن نے عرب ممالک کی کرائے کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی نسل پرستی اور بربریت کے موجودہ حقائق کی بنیاد پر اس حکومت کے ساتھ تعاون پر مبنی اپنے حسابات اور کتابوں پر نظر ثانی کریں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز کی پریشان کن خرید و فروخت، ڈیفالٹ کا خطرہ تاحال مسترد

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے دیوالیہ ہونے

کیا تائیوان چین کا مقابلہ کر سکتا ہے؟امریکی کیا کہتے ہیں؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی

یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ

ابومازن ایک خائن سے زیادہ کچھ نہیں : عطوان

?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں: عبدالباری عطوان، رای الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی

بنگلہ دیش ایک اور سیاسی ہلچل کے دہانے پر: کیا محمد یونس استعفیٰ دیں گے؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: نوبل امن انعام یافتہ اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت

1,400 سے زائد غیر ساتھی افغان بچوں کی امریکہ منتقلی

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:  سی این این نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے

چین نے امریکی سلطنت کو بے گھر کر دیا ہے: رابرٹ کینڈی

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایک مضمون میں، رابرٹ ایف کینڈی جونیئر نے سعودی عرب پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے