?️
سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر قبضے کی منظوری دے دی ہے۔
انا طولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے آج (جمعرات کو) بیت المقدس کے مغرب میں 147 دونم (14.7 ہیکٹر) اراضی پر قبضہ کی منظوری دی ہے،رپورٹ کے مطابق دیوار اوربستیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیم کے ڈائریکٹر ، حسن بریجه نے بتایا کہ یہ زمینیں نحالین قصبے کے آس پاس ظهر المترسبه علاقے میں واقع ہیں ، اور صہیونی حکومت کا ارادہ ہے کہ ان زمینوں پر قبضہ کرکے بیتار عیلیت قصبے میں صیہونیوں کے لئے 560 جدید رہائشی یونٹ تعمیر کیے جائیں۔
حسن بریجہ نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کےطور پر ہماری تنظیم صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ علاقوں میں سرگرم امن تحریک کے مطابق ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 661000 صیہونی آباد کار ، 132 بڑے قصبے اور 124 چھوٹے شہروں (جن میں صیہونی حکومت کو آبادکار بسانے کی اجازت بھی نہیں ہے) میں موجود ہیں،یادرہے کہ 1967 کی حدود میں آباد کاری کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے اور اسے دنیا کے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں مانتی ہیں۔
اس سلسلے میں ، دی ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے تل ابیب حکومت کے ذریعہ ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جس میں صیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرکا تسلسل بھی شامل ہے جس کے بعد صیہونیوں کی طرف اس عالمی ادارے پر کیچڑ اچھالنے کی بے حد کوشش کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
7 اہم ریاستوں میں ہیریس اور ٹرمپ کے درمیان قریبی دوڑ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدارتی
اکتوبر
ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر
مارچ
چین اور ویتنام کی پہلی مشترکہ فوجی مشق؛خطے میں طاقت کے نئے توازن کی تلاش؟
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:چین اور ویتنام اس ماہ اپنی پہلی مشترکہ فوجی مشق
جولائی
چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، وزیر داخلہ
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
مئی
یورپی یونین کا وسیع بجٹ
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ اور اس یونین کے رکن ممالک نے اگلے سال
نومبر
پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ
?️ 18 جولائی 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
جولائی
اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک
ستمبر
اسرائیل کی جنگ کو بھڑکانے کے لئے نئی فوجی ٹیکنالوجی
?️ 2 دسمبر 2025 اسرائیل کی جنگ کو بھڑکانے کے لئے نئی فوجی ٹیکنالوجی اسرائیلی
دسمبر