?️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کی خفیہ دستاویزات کے انکشاف سے پتہ چلتا ہے کہ اس حکومت نے گذشتہ برسوں میں غزہ پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کے لئے متعدد مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔
صہیونی تجزیہ کار اور قلمکارعمری شیفر راویو نے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی کوششوں کو بیان کرتے ہوئے انجمن برائے علاقائی خیال کی عبرانی سائٹ پر ایک مضمون شائع کیا جس میں اس بات پر زور دیا کہ صہیونی حکومت کے خفیہ پروٹوکول ، جو حال ہی میں منظرعام پر آئے ہیں ، سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قبضے کے پہلے سالوں کے دوران مختلف صیہونی حکومتیں اس خطہ کے آبادیاتی ڈھانچہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر تی آئی ہیں ، عربی 21 نیوز ویب سائٹ نے اسرائیلی تجزیہ کار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صیہونیوں کا مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا جس کے لیے انھوں نے سنہ 2019 میں غزہ پٹی کے رہائشیوں کی منظم ہجرت کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ رابطہ بھی کیا۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت کا ارادہ تھا کہ جیسے ہی کوئی بھی ملک غزہ پٹی کے تارکین وطن کو قبول کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو "اپنے نئے ملک” منتقل کرنے پر راضی ہوجائے گا تو وہ جنوب میں ایک ہوائی اڈ ہ تعمیر کریں گے جہاں سے فلسطینیوں کو دوسرے ملک میں بھیج دیں گے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف صہیونی عہدیداروں نے اس منصوبے کی تردید نہیں کی ، بلکہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر اقتصادیات نے کہا کہ وہ غزہ پٹی سے نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کرنے پر راضی ہیں اوراس کے لیے برسوں سے کام کر رہے ہیں، اسرائیلی تجزیہ کار کے مطابق مغربی کنارے پر قبضے کے ابتدائی برسوں میں ، صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ کم کرنے اور انہیں ہجرت کرنے کی ترغیب دینے کے لئے بہت کوششیں کیں تاکہ وہ فلسطینی شہریوں کی موجودگی کے بغیر پوری پٹی پر قبضہ کرسکیں۔
ان کے بقول صہیونی حکومت نے ابتدائی طور پر غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کی نیز خطے میں معاشی عدم استحکام ایجاد کیانیز جو لوگ خطہ چھوڑ رہے تھے ان کو مالی امداد فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کی جس کی بنا پر 1996 میں 32000 فلسطینی غزہ پٹی سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ہے، اسحٰق ڈار
?️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے
دسمبر
غزہ سے صیہونی حکومت کو کیا ملا؟سابق صیہونی وزیر خارجہ کا اعتراف
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ
مئی
جسٹس عائشہ ملک نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ
جنوری
سندھ: نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے متعدد دیہات زیر آب
?️ 20 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں
ستمبر
واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
امریکہ کا اصلی چہرہ کیا ہے ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نےکہا کہ
اکتوبر
ٹرمپ نے بائیڈن کا مذاق اڑایا
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 3000
جولائی
امارات امریکہ سے بھیک مانگنے کے یمن کی دلدل سے نکلنے کی کوشش کرے
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے یمنی فوج کے اپنے ٹھکانوں پر حملے
جنوری