?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہاکہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا صرف برائی ہے اور اس میں عرب ممالک کے لیے کوئی بھلائی نہیں ہے۔
الاقصیٰ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا برائیوں سے بھرا ہوا ہے اور اس میں عرب ممالک کے لیے کسی بھی بھلائی کا ہونا ناممکن ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے عرب خطے میں قابض حکومت کے سیاسی، سکیورٹی اور فوجی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا،تعلقات کو معمول پر لانے اور صیہونی حکومت کے قبضے کی خطے کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ہنیہ نے تاکید کی کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کی مرتکب صیہونی حکومت کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے پر مراکش کے وکلاء کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں، فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے مزاحمت کی حمایت میں ایران کے مرکزی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک ہیں اور یہ بات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ایران مزاحمت کی مالی، سیاسی، عسکری اور تکنیکی طور پر ایک مضبوط حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک حماس کی اولین ترجیح فلسطینی کاز کا دفاع اور اس کے طے شدہ اصولوں اور حقوق کا تحفظ ہے اور ان اصولوں کے ادراک میں کوتاہی نہ کرنا ، سب سے بڑھ کر وطن واپسی کا حق ہے۔
ہنیہ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحریک حماس کا بنیادی مرکز 1948 کے علاقوں کے اندراور باہر فلسطینی جوانوں کے درمیان مزاحمتی پلان کی تشکیل ہےجبکہ تیسری ترجیح فلسطینی عوام کے اتحاد کو بحال کرنا اور اختلافات اور تقسیم کو ختم کرنا اور پھر سیاسی اتحاد بنانا اور عرب اور اسلامی ماحول کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بحران میں یونیورسٹیوں کی فعال سرگرمی کے امکانات کا جائزہ
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف گورننس نے ہاؤس آف تھنکرز
مئی
سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
حکومت کا ملک کے تین ایئرپورٹس انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ
?️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ
دسمبر
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر
صیہونی توپ خانے کا لبنانی سرحد پر حملہ
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی
جولائی
موساد کی خفیہ سازش بے نقاب؛ غزہ کے نوجوانوں کو جاسوسی کے جال میں پھانسنے کی کوشش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے
اپریل
حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ
جون
فروری میں برآمدات میں 5.5 فیصد کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان شماریات بیورو نے کہا ہے کہ فروری
مارچ