?️
سچ خبریں:حماس کے ایک ترجمان نے زور دے کر کہا کہ صہیونیوں کا”فلیگ مارچ” کے راستے کو بدلنا سیف القدس جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے عبرت مساوات کے حصول کی تصدیق ہے۔
صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی تحریک نے اصرار کیا کہ صہیونی "فلیگ مارچ” ناکام ہوچکا ہے،حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی "فلیگ مارچ” کا راستہ تبدیل ہوچکا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے شجاعانہ اور جرأت مندانہ موقف نیزر اس کے حتمی فیصلوں نے صہیونی حکومت کو مارچ کا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔
انہوں نے کہا کہ مارچ کو مسجد اقصی سے دور رکھا گیا ، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ رخ بدلا گیا ہے جو سیف القدس کی جنگ کے ذریعہ پیدا ہونے والے عبرت مساوات کے حصول کی تصدیق ہے،حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک ابھی بھی اس ملک کے عوام کی حمایت کی ڈھال ہے اور یہ صہیونی حکومت کا طرز عمل ہے جو اس کے ساتھ میدان محاذ آرائی کی سمت اور نوعیت کا تعین کرتا ہے۔
یادرہے کہ گذشتہ روز فلسطینی عوام کی مزاحمتی تحریک کی حمایت اور اتحاد نے”فلیگ مارچ” کرنے والے انتہا پسند صہیونیوں کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا جو صیہونیوں کے مقابلہ میں فلسطینیوں کی ایک اور کامیابی سمجھی جاتی ہے،قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اس مارچ کے سلسلہ میں صیہونی نئی بننے والی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ مارچ ہوا تو آپ کی انتہاپسند حکومت بننے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی یہاں تک کہ امریکہ کو بھی اس سے خوف محسوس ہوا اور اس نے بھی صیہونیوں کو کشیدگی ایجاد کرنے سے پرہیز کرنے کو کہا جس کے بعد صیہونیوں نے اس مارچ کا راستہ بدل دیا۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک، 18 اہلکار شہید
?️ 1 فروری 2025ضلع قلات: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں
فروری
مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست، دلائل پیش کرنے کیلئے وکیل کو کل تک کی مہلت
?️ 28 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت
فروری
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر
رفح پر حملے کے بارے میں نیتن یاہو کا بیان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ غزہ کی
مئی
ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے
?️ 2 فروری 2021ووٹوں کی خرید و فروخت کو روکنا الیکشن کا کام ہے اسلام
فروری
امریکہ کی غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن نے غزہ سے متعلق اپنی مجوزہ قرارداد کا مسودہ
مارچ
طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی
نومبر