🗓️
سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف پرامن مظاہروں میں حصہ لینے پر دو بحرین کو تین سال قید کی سزا سنائی۔
مراۃ بحرین نیوز ایجنسی کی پورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے اس ملک کے شہریوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف پرامن مظاہروں میں حصہ لینے پر دو بحرین کو تین سال قید کی سزا سنائی۔
بحرین کی عدلیہ نے اتوار کے روز ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی عدلیہ نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےخلاف بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے پر دو بحرینی شہریوں محمد سلام اور علی مکی کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یادرےکہ آل خلیفہ اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف گذشتہ جمعہ کے روز درجنوں بحرینی نوجوانوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بحرین میں سیاسی کارکنوں اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گذشتہ سال امریکہ کی ثالثی کے ذریعہ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کیے جس کی پورے عالم اسلام میں سخت مذمت کی گئی اور اس اقدام کو فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا مارنا نیز اسلام کے ساتھ غداری قرار دیا گیا تاہم آل خلیفہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ انھوں نے اس معاہدے کے خلاف زبان کھولنے والے اپنے ہی شہریوں پر بربریت کرنا شروع کر دی۔
مشہور خبریں۔
روسی فوج کی یوکرائن کی طرف پیش قدمی کا مضحکہ خیز الزام
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی میڈیا کے اس دعوے
فروری
شیخ رشید کو اب صرف اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے: ریماخان
🗓️ 31 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے وزیرداخلہ
جنوری
2023 سے پہلے ہی لوگ ن لیگ چھوڑ جائیں گے: فواد چوہدری
🗓️ 7 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
فروری
یوکرین کی جانب سے انڈونیشیا کا امن منصوبہ مسترد
🗓️ 4 جون 2023سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کی کریمیا اور روس کے
جون
کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک تشہیری اور عوام کو گمراہ کرنے والا
فروری
ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر
مئی
صیہونیوں کی لگام کسنے کا وقت آگیا ہے:فلسطینی اتھارٹی
🗓️ 28 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اب
فروری
پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کے فوج کی سیاست میں مداخلت سے متعلق بیان پر معذرت سے انکار
🗓️ 10 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی
ستمبر