سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر اور فلسطین مخالف معاہدے کے ماسٹر مائنڈ کو چند سال قبل تھائرائیڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ، تاہم انہوں نے اس معاملے کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر کے سینئر مشیر اور داماد ’جیرڈ کشنر‘ نے بالآخر”وائٹ ہاؤس کی یادیں” کے نام سے 23 اگست کو شائع ہونے والی اپنی یادداشتوں میں انکشاف کیا کہ وہ 2019 سے تھائرائیڈ کینسر میں مبتلا ہیں، تاہم نیویارک ٹائمز نے اس کتاب کے کچھ حصے شائع کیے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مشیر اعلیٰ کو پہلی بار اکتوبر 2019 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے ڈاکٹروں نے انہیں جلد سے جلد سرجری کرانے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے اسے ہر کسی سے چھپانے کی کوشش کی حتیٰ کہ ٹرمپ سے بھی اور آخر کار کشنر کی سفارش پر، علاج اور سرجری کا عمل اس سال کی تھینکس گیونگ چھٹی کے دوران شروع ہوا۔
نیو یارک ٹائمز کی طرف سے شائع کردہ کشنر کی تحریر کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کو سرجری سے ایک دن پہلے تک اس بارے میں علم نہیں تھا نیز وائٹ ہاؤس کے صرف ایک چھوٹے سے حلقے کو اس کے بارے میں علم تھا۔