سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت کی فوج کے تعاون سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور اشتعال انگیز تلمودی رسومات ادا کیں۔
شہاب نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی فوج کے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت آج صبح صہیونی آبادکاروں نے باب المغاربہ کے داخلی راستے سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی قومی سلامتی کے وزیر کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ
واضح رہے کہ اس حملے کے دوران صہیونی فوجی مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور صحنوں میں وسیع پیمانے پر تعینات تھے اور صیہونی حملے کی حمایت کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں مقبوضہ القدس کے اسلامی اوقاف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ درجنوں صیہونی آباد کاروں نے آج صبح اشتعال انگیز کاروائیوں میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور تلمودی رسومات کا انعقاد کیا۔
صیہونی جارحیت کی شدت کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قومی اور اسلامی گروہوں نے متعدد بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی حمایت اور حفاظت کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: مسجد الاقصی پر ایک بار پھر صیہونی یلغار
قابل ذکر ہے کہ جہاں ایک طرف فلسطینیوں خاص طور پر مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے وہیں فلسطین مزاحمتی گروہوں کے درمیان بھی اتحاد دیکھنے کو مل رہا ہے اور سب مل کر صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔