?️
سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حلقوں میں مسجد الاقصیٰ کے کنٹرول کے سعودی عرب منتقلی پر بحث کی گئی۔
ایک عبرانی اخبار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ صہیونی حکام اور اسرائیلی فوج کے اقدامات کی وجہ سے مسجد الاقصی کی کشیدہ صورت حال بہت سے فریقوں میں تشویش کا باعث ہے، انکشاف کیا ہے کہ مسجد الاقصی کے کنٹرول کی سعودی عرب منتقلی ایک آپشن ہے۔
عبرانی اخبار معاریو نے جیکی خوگی کا لکھا ہوا ایک کالم شائع کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے مسجد اقصیٰ میں حالیہ کشیدگی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فلسطینی اتھارٹی نیز اسرائیل کے لیے خاص تشویش کا باعث ہے۔
اخبار نے لکھا کہ اردن مسجد الاقصی میں کشیدگی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر ہمیشہ مسجد اقصیٰ میں رونما ہونے والے واقعات کی پیروی کرتا ہے، یاد رہے کہ 1920 کی دہائی کے وسط سے (تقریباً 100 سال پہلے) مسجد اقصیٰ کی نگرانی اردن کے بادشاہ ہاشمی کے پاس ہے اور اس ملک نے بارہا بیانات میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور تاریخی پس منظر کے تحت، مسجد اقصیٰ کو چلانے کا اختیار ہے۔
اخبار کے مطابق حالیہ ہفتوں میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اردن کے بادشاہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے مسجد الاقصیٰ میں جھڑپوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے بات چیت کی،یہ دونوں فریق خوفزدہ تھے اور انہوں نے مسجد اقصیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز اور شاباک کے سربراہ رونن بار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے 5 اہداف، سعودی عرب اور مصر کو بڑے خطرے کا سامنا
?️ 28 دسمبر 2025 اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے 5 اہداف، سعودی
دسمبر
صدر پاکستان نے جغرافیائی اور سیاسی تنازعات کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
ستمبر
ایفل ٹاور کے ملازمین کی ہڑتال
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ایفل ٹاور کی انتظامی کمپنی، جسے ایفل ٹاور ایکسپلوٹیشن ایسوسی ایشن
دسمبر
جعلی ویڈیوز و تصاویر کو روکنے کیلئے سونی کا فون میں اہم فیچر دینے کا امکان
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: الیکٹرانک ڈیوائسز، کیمرے، ٹی وی اور اسمارٹ موبائل فون بنانے
نومبر
حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
اسیر فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات
جولائی
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
سعودی کابینہ میں تبدیلیاں
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکم
مارچ