?️
سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کر کے اپنے لیے جہنم خرید لی ہے اب انھیں اپنے اس جرم کا سنگین تاوان ادا کرنے پڑے گا۔عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کر کے اپنے لیے جہنم خرید لی ہے اب انھیں اپنے اس جرم کا سنگین تاوان ادا کرنے پڑے گا۔
صیہونی دہشت گرد حکومت کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ تامیر ہائمن نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت میں اسرائیل کا ہاتھ بھی تھا،واضح رہے کہ صیہونی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ میجر جنرل تامیر ہائمن نے کچھ عرصہ قبل پہلی مرتبہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے خلاف امریکی آپریشن میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی تصد یق کی ہے۔
انھوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران ہمارا اہم دشمن ہیں اور جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی تھی،اسرائیل کے سابق جنرل نے کہا کہ بطور آرمی انٹیلی جنس سربراہ میرے دور میں دو اہم اور بڑے اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا،اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ پہلا ہدف جنرل قاسم سلیمانی تھا، ایسا شاذ و نادر ہوتا ہے کہ اتنے اہم شخص کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوجائے جو اسرائیل کے خلاف کام کرتا رہا ہو۔
یادرہے کہ جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے شہید سلیمانی کی گاڑی پر ڈرون سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی مہندس سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے،امریکہ کے بزدلانہ حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر درجنوں میزائل داغے جن میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ ایران کے ان حملوں کے نتیجے میں امریکہ کو عراق سے فوجی انخلا پر مجبور ہونا پڑا،ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق اسرائیل کو میجر جنرل سلیمانی کی شہادت کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ اسرائيل کی طرف سے شہید سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا آشکارا اعتراف اسرائیل کی ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، اس اعتراف کا اسرائيل کو سنگين تاوان ادا کرنا پڑےگا اور اسرائیل نے یہ اعتراف کرکے اپنے اوپر جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔
رائے الیوم کے مطابق جنرل سلیمانی کی شہادت کا جزوی انتقام لیتے ہوئے ایران نے عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے کو بلا فاصلہ نشانہ بنا کر ثابت کردیا ہے کہ ایران شہید سلیمانی کا انتقام ہر صورت میں لےگا، ادھر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے بھی ابو العطا کے قتل پر اسرائیل پر 400 میزائل داغے تھے جن کے نتیجے میں اسرائیل کے اس دور کے وزير اعظم نیتن یاہو پناہ گاہ میں چوہے کی طرح چھپنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
رائے الیوم کے مطابق اسرائيل نے شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کا اعتراف کرکے اپنے اوپر جہنم کے دوروازے کھول دیے ہیں، اسرائیل کو اپنے وحشیانہ جرائم کی سزا بھگتنا پڑےگی۔
مشہور خبریں۔
ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کا خصوصی جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد
دسمبر
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 28 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
سپیس ایکس کے چاروں سیاح کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس پہنچ گئے
?️ 19 ستمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) سپیس ایکس کے چاروں سیاح خلا میں تین دن
ستمبر
مستحق بیماروں کے مفت علاج کے لئے وزیر اعلی محمود خان کا اہم قدم
?️ 8 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نےمستحق بیماروں کے مفت علاج کرنے کے
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو نے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی کان ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں
جولائی
کیا اسرائیل حزب اللہ کو ختم کر سکتا ہے؟فارن افیئرز کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اسرائیل کی جانب سے
نومبر
یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کو عزاز سے نوازا گیا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) یوم پاکستان پر مولانا طارق جمیل کومولانا طارق
مارچ
امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے امریکی قابض فوج کے ذریعہ شام سے عراق
مارچ