صیہونی،سعودی عرب اور خلیج فارس کے 4 ممالک کا حزب اللہ کے خلاف اجلاس

صیہونی

?️

سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر ممالک کے سفارت کاروں، اعلیٰ افسران اور انٹیلی جنس فورسز نے ایک مشترکہ اجلاس میں شرکت کی جس کا اہتمام امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اللہ سے نمٹنے کے لیے کیا۔
انٹرریجنل الکٹرانک اخبار رائے الیوم نے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے حوالے سے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدہ داروں نے حزب اللہ کے کے خلاف اجلاس کیا،واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدہ دار نے بتایا کہ اس اجلاس میں ممالک پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے شروع کی جانے والی مہم میں شامل ہوں،اس کے علاوہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایک اہم نکتہ جسے امریکہ اس اجلاس میں شرکا سے قبول کرانا چاہتا تھا وہ یہ تھا کہ ایران اور لبنان میں اقتصادی مسائل کے باوجود حزب اللہ اپنی سرگرمیوں کو بڑھا رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اللہ کی سرگرمیوں کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے اسے دنیا بھر میں مجرمانہ سرگرمی قرار دیا۔

 

مشہور خبریں۔

مزاحمت کے شعلے اپنے قائدین کے قتل سے کبھی نہیں بجھیں گے: القسام

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین

ٹرمپ کے ٹیرف چیلنج پر قابو پانے کے لیے پاکستان کے اختیارات

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: پاکستان اور امریکہ نے وائٹ ہاؤس کے نئے ٹیرف پر

فلسطینی اسیروں کی بھوک ہڑتال جاری

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ فلسطینی اسیران خلیل

فلسطینی عہدیدار: سعودی عرب فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے گا

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے اعلان کیا ہے کہ

پاک-روس روابط اور خطے میں بدلتا طاقت کا توازن

?️ 14 اپریل 2021(سچ خبریں)  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے جنوبی ایشیا کے دورروایتی

کابینہ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس، کلین ایئر پالیسی کی منٖظوری

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023، قومی احتساب بیورو

سعودی عرب یمن میں تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ایران نہیں: واشنگٹن

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل

?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے