سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے امیر حائک کو متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا پہلا سفیر مقرر کیا ہے۔
صیہونی نیوز ایجنسی والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات ہونے والے امیر حائک لاپڈ کے بزنس پارٹنر اور اسرائیلی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، ہائک ، جو ایک ری سائیکلنگ کمپنی کے بھی مالک ہیں، اسرائیل کے ایک سابق سفارتکار ایتھن نائی کی جگہ ابو ظہبی میں اسرائیل کے عبوری قونصلر تعینات کیے گئے ہیں ۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو ظہبی میں اسرائیلی سفیر اس سے قبل متعدد سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں جیسے وزارت صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ،تاہم ان کی تمام ملازمتیں معاشی ہیں اور انہیں سیاست اور سلامتی کا بہت کم تجربہ ہے، اس سلسلے میں انھیں ایران کے بارے میں یا فلسطین کے مسئلے سے متعلق متحدہ عرب امارات کے باہمی رابطے کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں،تاہم سوشل میڈیا میں لاپڈ کے ذریعہ پوسٹ کردہ پیغام میں بھی زور دیا گیا ہے کہ ہائک کو معاشیات اور سیاحت کے میدان میں بہت تجربہ ہے اور وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک پل بن سکتے ہیں۔
اسرائیلی ماہرین کے مطابق اس تقرری کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لاپڈ اماراتی فریق کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے قریب ترین شخصیات میں سے ایک کو ابوظہبی بھیجا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کو پتا ہے اماراتی حکام ایسے ہی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں لہذا یہاں کسی سیاسی شخصیت کو نہ بھیج کر بھی ہم اپنے مقاصد تک پہنچ سکتے ہیں۔