سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کو سختی سے کچل دیا۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام اسرائیلیوں کی بڑی تعداد نے تل ابیب میں مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کی کابینہ کو فوری تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایالون اسٹریٹ کو بلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف تل ابیب میں 10 ہزار افراد کا مظاہرہ
مظاہرین نے غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مزاحمتی تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
عبرانی ذرائع نے تل ابیب میں گزشتہ رات صہیونیوں کے ہاتھوں حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مناظر شائع کیے ہیں۔