صہیونی پولیس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ

صہیونی

🗓️

سچ خبریں:ایک صہیونی عسکریت پسند نے متعدد فلسطینی صحافیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

آئی پی کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر کو اسرائیلی پولیس اہلکار نے جمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں ایک مظاہرے کی کوریج کے دوران زدوکوب کیا جس کی وجہ سے ان کے سر پر چوٹیں آنے پر  انھیں ہسپتال لے جایا گیا۔

یادرہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر محمود الیان نے یروشلم کے مشرق میں شیخ جراح محلے میں قابضین کے قبضے کے خلاف ہفتہ وار مظاہرے کی کوریج کی،واضح رہے کہ اس علاقے کے فلسطینی عوام صیہونی آباد کاروں سے ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

قابل ذکرہے بڑے پیمانے پر بستیوں کی تعمیر کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کے مسئلے نے حال ہی میں خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے اور دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہےجبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہاہے کہ وہ اپنے رپورٹر کے خلاف تشدد سے مشتعل ہے، جبکہ صحافیوں کے حقوق کے کارکنوں کے ایک سرکردہ گروپ نے ملوث افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

الیان کے مطابق جمعہ کو ہونے والے مظاہرے نسبتاً پرسکون تھے اور صہیونی ملیشیا کی سرحدی پولیس اور مظاہرین کے درمیان صرف معمولی جھڑپیں ہوئیں،انہوں نے کہا کہ مظاہرے کے ختم ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعدصیہونی سرحدی پولیس اہلکاروں کا ایک گروپ ان کے قریب پہنچا اور اس پر ایک صوتی بم پھینک دیا جس سے وہ زخمی ہوئے۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے لیے طاقت کی زبان ہی جواب ہے

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: یحییٰ ابراہیم حسن سنوار،عرف ابو ابراہیم جنہیں صہیونی الاقصیٰ طوفان کے

بلوچستان: حق دو تحریک کی احتجاجی ریلی، ہدایت الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

🗓️ 25 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حق دو تحریک کے سیکڑوں حامیوں بشمول بڑی تعداد

بحرین میں صیہونیوں کے خلاف عوامی مظاہرہ

🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے دار الحکومت منامہ میں آل خلیفہ حکومت اور صیہونیوں

کراچی کا اگلا میئر ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوگا، پی ٹی آئی

🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی کی بقیہ یونین کمیٹیوں پر ہونے والے ضمنی

مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں: خورشیدشاہ

🗓️ 1 فروری 2021کراچی(سچ خبریں) کرپشن اور مہنگائی سے متعلق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے

قومی اسمبلی میں ایک سانحہ ہوا،جس پر سب کو تشویش تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

🗓️ 13 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام

کراچی کو صاف کرنا وزیر اعظم کا کام نہیں:فواد چوہدری

🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے

سعودی عرب یوکرین امن مذاکرات کے ذریعے کیا چاہتا ہے؟

🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:یوکرائنی امن مذاکرات کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی آمادگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے