سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپ میں آٹھ صہیونی زخمی ہو گئے۔
عبرانی زبان کے چینل کان نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی فورسز اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں آٹھ صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
چینل نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، دوسری جانب القسطل ٹیلی گرام چینل نے اعلان کیا کہ مسجد اقصیٰ میں باب المغاربہ آج (منگل) فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں کے خوف سے صہیونی آباد کاروں کے لیے بند ہے کیونکہ ہر سال کے معمولات کے مطابق حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کا ایک بڑا مجمع موجود ہوتا ہے جس کے نتیجے میں تصادم کا امکان ہے۔
درایں اثنا صیہونی عسکریت پسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں کئی بچوں سمیت فلسطینیوں پر حملہ کیاجبکہ صہیونی عسکریت پسندوں نے حملوں میں دو فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ آج صبح شمالی یروشلم میں قلندیا کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوئے۔