🗓️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیاکہ صیہونی دشمن کا مقابلے کرنے کے لیےجامع مزاحمت ہی واحد راستہ ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے مغربی کنارے میں حالیہ اسرائیلی مظالم جس کی وجہ سے ایک فلسطینی شہری کی شہادت ہوئی، پر ردعمل کا اظہار کیا ، رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ ہم فلسطینی شہداء کے خون کو ہرگز پامال نہیں ہونے دیں گے۔
گروپوں نےزور دیتے ہوئےکہ صہیونی دشمن کے خلاف جامع مزاحمت ہی واحد راستہ ہے، مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسلح مزاحمت ہی واحد آپشن ہے جو صیہونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جرائم کو جاری رکھنے سے روکے گی اور ہم اس اختیار کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے گھروں خصوصاً فلسطینی قیدیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہےجبکہ صیہونی فلسطینیوں کی قوت ارادی کو کمزور کرنے کے مقصد سے ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،قابل ذکر ہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے پیر کی صبح جنین کے قصبے "الیامون” سے تعلق رکھنے والے "محمد اکرم طاہر ابو صلاح” نامی نوجوان فلسطینی کی شہادت کا اعلان کیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہاکہ 17 سالہ ابو صلاح جنین کے مغرب میں واقع قصبے السلاح الحریثہ میں صیہونی عسکریت پسندوں کے ساتھ گزشتہ رات ہونے والی جھڑپوں میں زخموں کی شدت کی وجہ سے شہید ہوگیا،یادرہے کہ ان جھڑپوں میں کم از کم 10 دیگر فلسطینی زخمی ہوئے۔
مشہور خبریں۔
ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں
فروری
فرانسیسی ثقافتی کارکنوں کی میکرون سے اجتماعی درخواست
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: ایک کھلے خط میں 230 سے زائد فرانسیسی فنکاروں، اداکاروں
جون
امریکی فوجی کا داعش کے ساتھ تعاون
🗓️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی فوجی نے مغربی ایشیا میں امریکی فوج پر اچانک
جون
کیا غزہ میں جنگ کا دائرہ کاروسیع ہوگا ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ صیہونی حکومت
اکتوبر
انصاراللہ کا انسان دوستی پر مبنی اقدام
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انسان
جنوری
نواں جائزہ تاخیر کا شکار، حکومت کی آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی کی درخواست
🗓️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن معطل کیا
🗓️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی زیرقیادت اتحاد، جو سات سال سے زیادہ عرصے سے
مارچ
تیونس میں آئین کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے نئے آئین پر ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل آج
جولائی