سچ خبریں:نیوز ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر بمباری کی۔
بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر بمباری کی ہے،فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی اور اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 13 نے شمالی غزہ پٹی پر حملوں کی اطلاع دی ہے،شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت نے بیت لاہیا کے قصبے میں واقع حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے ایک مقام پر پہلے دو میزائل داغے اوراس حکومت کے جنگی طیاروں نے اس علاقے پر بمباری کی، صیہونی چینل 13 ٹیلی ویژن نے دعوی کیا ہے کہ جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک فوجی اڈے پر بمباری کی ہے۔
صیہونی میڈیا نے کہا کہ یہ حملے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے آتشین غباروں کے مسلسل بھیجے جانے کے جواب میں کیے گئے ہیں،حملوں کے بعد اخباری ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں واقع "عسقلان”شہر کے جنوب میں دھماکے کی آواز کی اطلاع دی، صہیونی اخبار ہاریٹز نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے قریب واقع قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے،فلسطینی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ میں مزاحمتی گروہوں نے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ کی اور اسے مار گرایا۔
یادرہے کہ غزہ کی پٹی سے آگ لگانے والے غباروں کے بھیجے جانےاور اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں تین رات قبل مزاحمتی ٹھکانوں پر حملہ 12 روزہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی گروپوں اور قبضہ کاروں کے مابین پہلا تصادم تھا،قابل ذکر ہے کہ آگ لگانے والے غبارے آباد کاروں کے لئے اس قدر پریشانی کا باعث تھےکہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو اس پر ردعمل ظاہر کرنے کےلیے مجبور کیا۔
بینیٹ نے حال ہی میں کہا تھامیں اس بات پر زور دیتا ہوں کہ آگ لگانے والےغبار بھیجنے کے بارے میں فوج کا جواب میزائل کی طرح ہونا چاہئے۔