?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے خطے میں صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لبنان کی قومی مزاحمت خطے میں صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین نے خطے میں امریکی صہیونی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا، سید ہاشم صفی الدین نے کہاکہ لبنان کی قومی مزاحمت خطے میں صہیونی امریکی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس ایسی فتوحات اور مناظر ہیں جو صہیونی حکومت اور امریکہ برداشت نہیں کر سکتے، اس تنازعہ میں ہمارا مؤقف ایک کامیاب ماڈل فراہم کرنے کے لیے جنگ کی ذمہ داری لینا ہے۔
صفی الدین نےدشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام محاذوں پر مزاحمتی قوتوں کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مقابلہ کرنے میں کمزوری اور خاموشی حرام ہے، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار نے مزید کہاکہ ہم اپنے ملک اور خطے میں دشمن کو کمزور کرنے کے لیے بیک وقت دفاعی بنیاد اور حملے پر یقین رکھتے ہیں، ہم دشمن کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں بھی تیار ہیں تاکہ اس کے تمام دعوؤں ، جھوٹ اور چالوں کو برملا کیاجاسکے۔
سمیر جعجع کی قیادت میں لبنانی فورسز پارٹی (القوات اللبنایہ) کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس پارٹی نے اپنے آپ کو دشمنوں کے منصوبوں اور ملک کے ساتھ غداری نیز ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے مقاصد کے حصول کے لیے پیش کیا ہے۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے مزید کہاکہ امریکہ اور اسرائیل ملک میں بغاوت کو ایجاد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ براہ راست فوجی تصادم سے خوفزدہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جوبھی جو امریکہ کے منصوبوں اور امریکی سفارت خانے کے اہداف کو پورا کرتا ہے وہ ملک اور اس کے مستقبل کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور یہ ایسی چیز ہے جس کی ہم نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
مشرقی حلب میں شدید جھڑپیں ؛ گولانی کا ایک سپاہی ہلاک
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قسد
اگست
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
پاکستان کا چین سے اسٹیلتھ جنگی طیاروں J-35 کی خریداری کا فیصلہ
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:پاکستان نے چین سے جدید ترین پانچویں نسل کے رادارگریز
جون
پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ہندوستانی دفاعی مشیروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم،
اپریل
اسرائیلی فوج کے سابق کمانڈر نے غزہ میں جنگ کو شکست قرار دیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ ڈویژن کے سابق کمانڈر اور اسرائیلی فوج کے سابق
ستمبر
عمران خان حریف جماعتوں کے ساتھ کثیرالجماعتی کانفرنس کیلئے تیار
?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن
جنوری
یمن نے سعودی اتحاد کو کیا کہا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:وزیر دفاع محمد العاطفی اور یمن کی قومی سالویشن آرمی کے
جون