سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں کے علاوہ اس حکومت کے توپ خانے اور جنگی جہاز بھی حرکت میں آئے اور فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے ساتھ ہی اس حکومت کے توپ خانے نے بھی غزہ شہر کے مشرق میں واقع الزیتون محلے کے جنوب کو نشانہ بنایا۔
آج صبح غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے شمال میں بھی صیہونی حکومت کے شدید توپ خانے کے حملے دیکھنے میں آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الشفاء ہسپتال کے اردگرد 400 سے زائد افراد کی شہادت
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے ساحل کی جانب فائرنگ کی۔
صیہونی حکومت کی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کے ساحلوں کو نشانہ بنایا۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے گذشتہ 200 دنوں کے دوران اس پٹی میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ پیش کی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہداء کی تعداد 34120 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 76833 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے 24 گھنٹوں کے اندر کم از کم چار فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے دوران 42 فلسطینی شہید اور 63 دیگر زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کی قتل مشین میں مصنوعی ذہانت کا کردار
صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں سے تباہ ہونے والے گھروں کے ملبے تلے اب بھی سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہیں اور متعدد لاپتہ ہیں۔