سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید سلیمانی مظلوموں کے مددگار تھےاسی وجہ سے وہ دنیا کے تمام لوگوں میں عزیز ہیں۔
یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد یمنی عوام میں ان کے مکتب اور فکر کے اثر کا ذکر کرتےہوئےکہا کہ جدوجہد کا مکتب اور شہید قاسم سلیمانی کی سیرت آج بھی مشعل راہ ہے جس سے دنیا کے تمام آزاد انقلابی افراد روشنی حاصل کرتے ہیں۔
شرف نے کہاکہ شہید سلیمانی مظلوموں اور پسے ہوئے لوگوں کی طاقت کی علامت تھے جبکہ مزاحمت کے اصول اور آج بھی ان سے متاثر ہیں، انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ یمن میں ظلم اور جارحیت کے خلاف مزاحمتی قوتیں شہید سلیمانی سے متاثر ہیں، کہاکہ جو بھی اپنی قوم کی خدمت کرتا ہے اوراپنے حقوق کے حصول اور خودمختاری نیز وقار کے تحفظ کے لیے مزاحمت کرتا ہے وہ ان کے راستے پر چل رہا ہے ۔
یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید سلیمانی ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے حق کا دفاع کیا اور کمزوروں اور مظلوموں کے لیے لڑے نہ کہ عہدے یا دولت کے لیے ، شرف نے کہا کہ شہید سلیمانی نے دولت اور اقتدار کی تلاش نہیں کی،انھوں نے کہا کہ وہ خطے کے مظلوموں کے لیے لڑ رہے تھے اسی وجہ سے پوری دنیا میں عزیز ہیں کیونکہ انھوں نے اپنے آپ کو مظلوموں اور بے بسوں کے مفادات کے لیے وقف کر رکھا تھا، وہ صرف انھیں اپنا مددگار سمجھتے تھے۔