?️
سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ کے سربراہ نے عراق کے خلاف سازشوں کو ناکام ہونے کا راز اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت قرار دیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا ہے کہ تنظیم کی افواج کے خون نے عراق کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا، انہوں نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی کا خون جو عراق کے مختلف حصوں میں روزانہ بہایا جاتا ہے وہ تمام مجاہدین اور دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف لڑنے والوں کے لیے مشعل راہ قرار پاتا ہے۔
الفیاض نے اس بات پر زور دیا کہ الحشد الشعبی کے مجاہدین کا خون عراق کی سلامتی اور اس کے اتحاد و خودمختاری کے خلاف تمام منصوبوں کو ناکام بنادے گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ کبھی بھی عراق میں اپنے ناپاک عزائم کو حاصل نہیں کرسکیں گے، واضح رہے کہ الحشد الشعبی نے گذشتہ روز صوبہ دیالی میں اپنی متعدد فورسز کی شہادت کا اعلان کیا تھا،استنظیم نے اعلان کیا کہ صوبہ دیالی کے مشرقی محور میں داعش عناصر کے ساتھ جھڑپوں کے دوران الحشد الشعبی کے 5 مجاہد شہید ہوگئے۔
عراق میں فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے بھی ان مجاہدین کی شہادت کو ملکی شناخت کے تحفظ کے لئے متحرک ہونے کی حیثیت سے بیان کیا،واضح رہے کہ عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی ہی نے اس ملک سے داعش کا خاتمہ کیا نیز اس کے بعد یہ اپنے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتی ہے یہی وجہ ہے یہ تنظیم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو نہایت ہی کھٹکتی ہے اور وہ اسے خطہ میں اپنے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں لہذا کبھی خود براست اور کبھی اپنے کارندوں کے ذریعہ اس کو نشانہ بناتا رہتا ہے جیسا کہ حال ہی میں اس نے الحشد الشعبی پر پابندی عائد کرکے ثابت کردیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
یمنی قیدیوں کی شہادت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی نوٹ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت میں جنگی قیدیوں کی نگراں قومی
نومبر
ہم ایران کے خلاف تل آویو کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے
مارچ
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: فواد چوہدری
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
فروری
حماس کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ نیتن یاہو کا وہم
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے
فروری
داعش نے طالبانی وزیر کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ کی خراسان شاخ نے اپنے ٹیلی
دسمبر