سچ خبریں:امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں جمعرات کو بتیس افراد کو گولی مار دی گئی جن میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے ، مقامی اطلاعات کے مطابق ، یہ اس شہر کا سن 2021 کا ایک انتہائی پر تشدد دن تھا۔
امریکی شہر شکاگو میں جمعرات کے دن ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک ایک 1 ماہ کی بچی ہے جو فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی ہے۔
شکاگو پولیس کے سربرہ براؤن نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ جون 2021 میں شکاگو میں 78 افرادقتل ہوئے جو جون 2020 سے 20 فیصد کم ہیں،تاہم ان کے اس دعوے کے باوجود 2021 میں شکاگو میں 330 قتل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
تشدد کو کم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ، براؤن نےپریس کانفرانس میں مزید کہا کہ مئی میں فائرنگ کے واقعات میں 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہےتاہم اس سال میں اب تک فائرنگ کے واقعات میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہےجہاں واقعات کی تعداد 1692 سے بڑھ کر 1892 ہوگئی ہے۔
تاہم 2019 کے مقابلہ میں اس سال ہونے والی فائرنگ کی تعداد کے مقابلہ میں 53 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجس میں مجموعی طور پرشکاگو کے 14 محلوں میں اس سال ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی شہر میں جمعرات کو ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں ایک کالی جیپ میں سوار تین مرد مشتبہ افراد نے 7 افراد کے سر میں گولی ماری جس میں 1 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے ۔