شمالی کوریا کے800000 افراد امریکہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار

جنگ

🗓️

سچ خبریں:شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس ملک کے تقریباً 800000 شہریوں نے امریکہ کے خلاف جنگ کے لیے اپنا نام لکھوایا ہے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے تقریباً 800000 شہریوں نے رضاکارانہ طور پر امریکہ کے خلاف لڑنے کے لیے فوج میں شمولیت کے لیے اندراج کرایا ہے۔

اس سلسلے میں شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ان 800000 افراد میں طلباء اور کارکنان شامل ہیں جن کی رجسٹریشن کے یہ اعداد و شمار صرف ایک دن کے ہیں جبکہ توقع ہے کہ شمالی کوریا میں امریکہ کے ساتھ جنگ میں جانے کے خواہشمند اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب اس نے جمعرات کو اپنے Hwasong-17 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل CBM کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاری فوجی مشقوں کے جواب میں لانچ کیا تھا۔شمالی کوریا نے جمعرات کو ایک ICBM بین جزیرہ نما میزائل سمندر میں فائر کیا جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل جب جنوبی کوریا کے صدر جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ٹوکیو روانہ ہوئے تھے، اس لانچ کی سیول، واشنگٹن اور ٹوکیو کی حکومتوں نے مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی افواج نے پیر کے روز فریڈم شیلڈ 23 کے نام سے اپنی 11 روزہ مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا، اس فوجی مشق کا حجم اور وسعت 2017 کے بعد سے بے مثال ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ مشق شمالی کوریا کا مقابلہ کرنے کے لیے کی جائے گی۔

دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے شمالی کوریا کے جوہری تجربات سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال کا مطلب پیونگ یانگ حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

رائڈر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال میں ہم نے یہ بات بالکل واضح کر دی ہے کہ پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا مطلب شمالی کوریا کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، شاہد خاقان عباسی

🗓️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی

پاکستان اور روس کا شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق

🗓️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری

غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:میزان ہیومن رائٹس سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا

صیہونی آبادکار  نے چار فلسطینیوں کو گاڑی کے نیچے کچل دیا

🗓️ 12 فروری 2021سچ خبریں:خبررساں ذرائع کے مطابق روس ٹوڈے نے فلسطین میں اپنے نمائندے

صیہونی حکومت کا فلسطینی قیدیوں پرظلم و جبر

🗓️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے وار کلب کے صدر قدورا فارس نے کہا

ایران کو ہر صورت مذاکرات کرنا ہوں گے؛ٹرمپ کی خوش فہمی

🗓️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے

اسرائیل میں انتہا پسند یہودیوں کی جبری بھرتی

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے انفارمیشن بیس

یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ 

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے