🗓️
سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے شیطانی اہداف کے حصول کے لئے انسانی امداد کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح اس وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں الزام لگایا کہ امریکہ نے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے انسانی امداد کو ایک سیاسی آلے کے طور پر استعمال کیا ہے نیز انسانی حقوق کو پامال کیا ہےاورعملی طور پر بہت سے ممالک نے یہ تلخ ذائقہ چکھا ہے کیونکہ وہ امریکی انسان دوستانہ امداد پر انحصار کرتے ہیں ۔
بین الاقوامی اکنامکس اینڈ ٹکنالوجی ایکسچینج کی ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدہ دار کانگ ہیون چول اپنے اس مضمون میں لکھتے ہیں کہ اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کی انسانی امداد کو انسانی حقوق کے امور سے جوڑنے کا امریکی خفیہ ارادہ کمزور ممالک کی حکومتوں پر دباؤ کو جائز قرار دینا اور اپنے مذموم سیاسی منصوبوں پر عمل کرنا ہے،شمالی کوریا کے سینئر محقق نے یہ بھی کہا کہ کوویڈ 19 کے پھیلنے کی وجہ سے اب دنیا کو شدید معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے شیطانی اور سیاسی مقاصد کے لئے انسانی تکالیف کا استحصال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مضمون میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ امریکہ پیونگ یانگ کے ذریعہ کوویڈ 19 کی ویکسین کے لیےکی جانے والی درخواست کی صورت میں اس ویکسین کو مشرق دور میں بھیجنے پر غور کرسکتا ہےتاہم اسے شمالی کوریا کی خودمختاری کی وابستگی کو امریکی انسانی ہمدردی کی امداد سے جوڑ دے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کو کوکس میکانزم کے ذریعہ کورونا ویکسین کی تقریبا 2 2 ملین خوراکیں وصول کرناتھیں تاہم ابھی تک اسے کوئی ویکسین نہیں ملی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی
جنوری
امریکہ کب تک صیہونی ریاست کو تھامے رکھے گا؟
🗓️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب
اکتوبر
دوبارہ تعلقات اور محبت کے لیے تیار ہوں، کوئی مناسب ساتھی نہیں مل رہا، محسن عباس حیدر
🗓️ 14 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدر
ستمبر
سندھ: ٹریفک حادثہ، 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 8 زخمی
🗓️ 21 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے
اپریل
امریکی فوج کی حالت؛امریکی میگزین کی رپورٹ
🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ہل میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اگست
زیادہ تر امریکی 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو نہیں دیکھنا چاہتے
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 10 میں
ستمبر
ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک
🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق اٹلی ہوا بازی کی صنعت کے
ستمبر
قرآن پاک کی توہین کی اجازت دینے پر ترکی میں سویڈن سفیر کی طلبی
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک شدت
جنوری