سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز نئی جارحیت انجام دینے میں مصروف ہیں۔
فلسطین الیوم چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جبالیا کیمپ ایک بار پھر صیہونی بربریت کا شکار
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جبالیا کیمپ میں واقع ابو زیتون کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا اور بیت لاہیا کے خلاف شدید فضائی اور توپ خانے کے حملے جاری ہیں۔
المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی غاصبوں نے اقوام متحدہ سے وابستہ مراکز میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف ایک نئے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی غزہ میں مزاحمت کاروں اور صہیونی جارحیت پسندوں کے درمیان شدید تصادم
فلسطینی پناہ گزینوں نے اسرائیلی فوج کے بڑے حملوں اور بمباری سے خود کو بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔
صیہونی غاصب رفح سے لے کر خانیونس اور غزہ شہر کے مرکزی علاقے نیز اس کے شمال تک ہر چیز پر بمباری کر رہے ہیں، الثلاثین اسٹریٹ اور الصبرہ، الصحابہ اور التفاح کے علاقوں پر صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے شدید حملے کیے ہیں۔