سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے عمر ایوب کا استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان عمر ایوب کا استعفیٰ واپس لیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ پارٹی میں کوئی پختون پنجابی گروپ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنما متحد ہیں۔
مزید پڑھیں: عمر ایوب کیوں مستعفی ہوئے؟ رؤف حسن کا بیان
اسی موقع پر پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی متحد ہے اور ہم سب بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ مخالفین ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے اور آج مستقبل سے متعلق بات چیت ہوگی۔