سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ الجزائر میں فلسطینی گروہوں کا اجلاس متحد ہو کر اس ملک کے عوام کی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت خارجہ نے الجزائر میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شام کو یقین ہے کہ فلسطینی گروہوں کے مشترکہ اجلاس سے اس ملک کے عوام کی صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے کی طاقت میں اضافہ ہو گا اور بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد ریاست کی تشکیل ہو گی۔
دمشق نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے فلسطینی گروہوں کو متحد کرنے کے منصوبے کو بھی سراہا اور اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔
یاد رہے کہ اس سلسلے میں شام کے صدر بشار الاسد نے گزشتہ بدھ کو فلسطینی گروپوں کے رہنماؤں اور نمائندوں کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں الجزائر میں فلسطینی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے نتائج اور صیہونی حکومت نیز فلسطینی سرزمین میں اس کے جاری جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے اس ملک کے عوام کی خواہشات کے مطابق ان سمجھوتوں کو تقویت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شامی صدر کے دفتر کے مطابق بشار اسد نے اس ملاقات میں الجزائر مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کی اہمیت فلسطینی گروہوں کے اتحاد کی وجہ سے ہے اور یہ اتحاد مسئلہ فلسطین کی خدمت کا نقطہ آغاز ہے۔