🗓️
سچ خبریں:شام نے عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے بعد حسام الدین آلا کو اس لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حسام الدین آلا جنہیں شام کے صدر بشار الاسد نے اس ملک کا نائب وزیر خارجہ برائے یورپی امور اور بین الاقوامی اداروں کے لیے منتخب کیا تھا، اب انہیں عرب لیگ میں دمشق کا نیا نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آلا اس سے قبل اسپین میں شام کے سفیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں،اس کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنے ملک کے وفد میں بطور سفارت کار کام کیا۔
آلا اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، نیز انہوں نے کئی سالوں تک ویٹیکن میں شام کے سفیر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
یاد رہے کہ شام نے مئی میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اس مسئلے پر غور کرنے کے لیے بلائے گئےایک ہنگامی اجلاس میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کر لی تھی۔
واضح رہے کہ اس اجلاس میں بیشتر عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا جس کے بعد شام نے 19 مئی کو سعودی عرب میں ہونے والے عرب ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ 11 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شام نے عرب لیگ میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے،اس سے قبل اس ملک کی رکنیت کی معطلی سے قبل یوسف احمد عرب لیگ میں دمشق کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے تھے۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے وسیع پیمانے پر مظاہرے
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی میں بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف ازمیر صوبے میں ہزاروں
نومبر
اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے
نومبر
انسٹاگرام پر شہناز گل کے فالورز کی تعداد11ملین ہوگئی
🗓️ 3 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن
فروری
عرب ممالک کا امریکہ کو نظر انداز کرنا، خطے کی کامیابی کا راز
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:جب کہ شام میں دوبارہ داخلے کے لیے عرب لیگ کے
اپریل
انگلینڈ موسم گرما کی ہڑتالوں کی تیاری میں مشغول
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار گرمیوں کی
جون
روس نے سلامتی کونسل میں مغربی ممالک سے کیا کہا؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کی شام اعلان کیا
جولائی
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب
🗓️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ
مارچ
بورس جانسن کے متبادل کون ہیں؟
🗓️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چند گھنٹے قبل اعلان
جولائی