?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گل کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔میرے پاس مکمل معلومات ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
میرا سوال ہے کہ پھر شہباز گل پر تشدد کس سے کیا؟۔ہمارے ذہنوں اور عوام میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ یاد رکھیں عوام ردِعمل دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
شہباز گل کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس سخت سیکیورٹی میں شہباز گل کو عدالت لائی۔شہباز گل وہیل چئیر پر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنا ماسک مانگتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔شہباز گل کے بار بار مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا۔عدالت پیشی کے وقت بھی شہباز گل کی حالت خراب لگ رہی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر بھی شہباز گل کی کئی ویڈیو وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کل شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز اسپتال بھی جائیں گے جب کہ ان کی رہائی کے لیے ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا اختلافات کا شکار
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سامنے
اگست
صہیونیوں کی غزہ کے شہریوں کو انڈونیشیا منتقل کرنے کی سازش
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے
مارچ
مزاحمتی تحریک کے میزائل تل ابیب کے سر پر گرنے کے لیے تیار ہیں
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے یہ یاددلاتے ہوئے کہ
جون
اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق
فروری
روس کے خلاف مغربی ممالک کی ایک اور ناکامی
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مغرب
جولائی
اسرائیلی فوج نے دیگر محکموں کا بجٹ بھی کیا ہضم
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی رجیم کے ٹی وی چینل کے انکشاف کے مطابق،
اگست
آئی ایم ایف سے پاکستان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کوشاں
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر
نومبر
جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں
فروری