شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ

چرچ

🗓️

سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر حما کے مضافات میں ایک چرچ کی افتتاحی تقریب پر تحریر الشام دہشت گرد گروہ نے راکٹ حملہ کیا جس میں 14 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے مغرب میں واقع حما شہر کے نواحی علاقے الثقلبیہ میں آیا صوفیہ چرچ کی افتتاحی تقریب پر دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے راکٹ حملے میں 2 افراد شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ تحریر الشام یا سابقہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے اپنے مقاصد کے حصول اور شامی عوام کے مختلف طبقات کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لیے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2016 میں اپنے اوپر سے دہشتگرد تنظیم کا لیبل ہٹانے کے لیے اس گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور ابو محمد الجولانی نے اس کا نام بدل کر فتح الشام فرنٹ رکھ لیا لیکن سب پر واضح تھا کہ نام کی تبدیلی سے گروپ ممبران کی رائے نہیں بدلے گی۔

اسی طرح جنوری 2017 میں ایک بار پھر شامی حکومت کے مخالف دہشت گرد گروہ ملک کے شمال مغرب میں ضم ہو گئے اور اس گروہ نے اپنا نام تبدیل کر کے تحریر الشام رکھ لیا، تاہم یہ اب بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل ہے۔

 

مشہور خبریں۔

طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک

تحریک انصاف نے دوست ملک کے کہنے پر ہی 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کی

🗓️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سلمان اکرم راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے

جب تک پارٹی قیادت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: وزیر اعلیٰ سندھ

🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں تبدیلی

عراق کے شہر بصرہ میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی صوبے بصرہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے رسد

سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی

🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے

🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اس وقت جب مہنگائی معاشرے کے ہر طبقے

بائیڈن جسمانی لحاظ سے دوبارہ صدر بننے کے قابل نہیں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر

🗓️ 5 جون 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر

عرب لیگ میں شام کی واپسی کیسے ہوئی؟

🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ میں شام کی نشست پر بشار الاسد کی جائز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے