شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ؛ 100 دہشت گرد ہلاک

روسی

?️

سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام پر روسی جنگی طیاروں کے حملے میں تقریباً 100 دہشت گرد مارے گئے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں روسی مرکز برائے قومی مصالحت کے نائب صدر میجر جنرل اولیگ ایگوروف نے شام میں مسلح دہشت گردوں کے تربیتی اڈے پر روسی جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی، رپورٹ کے مطابق روسی فوجی عہدہ دار نے مزید کہا کہ حملے میں تقریباً 100 دہشت گرد مارے گئے،ایگوروف کے مطابق ترکی کے زیر کنٹرول شام کے شمال مغربی علاقوں عفرین اور تعز کے دو علاقوں میں مسلح دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

روسی عہدہ دار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے روسی فضائیہ نے قطمہ کے شمال مشرق میں دہشت گردوں کے تربیتی اڈے پر فضائی حملہ کیا،ایگوروف نے مزید کہا کہ اس حملے میں اس اڈے کا کمانڈ سینٹر، گولہ بارود کا ڈپو ، ہیڈ کوارٹر، بھاری گولہ بارود اور میزائل فائر کرنے والے پلیٹ فارم سے لدی 15 گاڑیوں سمیت مختلف جنگی ساز و سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ شامی ذرائع نے اس سے قبل شامی فوج کی کارروائی کے دوران درعا کے شمالی مضافات میں داعش کے متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جن میں اس کا ایک رہنما بھی شامل تھا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کی شیرخوار بچی موت سے نبرد آزما

?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے باشندوں بالخصوص بچوں کے خلاف جنگی

برطانیہ نے بریگزٹ کے بعد بھارت کے ساتھ سب سے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے

?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی حکومت نے منگل کو ہندوستان کے ساتھ ایک آزاد

مصر بھی گیا امریکہ کے ہاتھ سے

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس

اگر میں صدر ہوتا تو ایک ہفتے کے اندر ایران سے راضی ہوجاتا: ٹرمپ

?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں:  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو واشنگٹن ٹاؤن شپ،

شام میں داعش کا حامی کون ہے؟

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:روسی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے شام کے

صدر مملکت کا اقلیتوں کے نام پیغام

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر

نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ

?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل

چینی غبارے کا مشن؛ موسمیات یا جاسوسی؟

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے