شام میں داعشی خواتین کی سربراہ امریکی خاتون کے خلاف فرد جرم عائد

امریکی

?️

سچ خبریں:ایک امریکی خاتون کو شام میں داعش کی خواتین بٹالین کی قیادت کرنے کا قصوروار ٹھرایا گیا ہے۔
ایک 42 سالہ امریکی خاتون ایلیسن فلیک اکرین کو ورجینیا کی ایک عدالت میں شام میں داعش کی خواتین کی بٹالین کی قیادت کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ عدالت میں اس نے اس دہشت گرد گروہ کے لیے ضروری آلات اور مواد فراہم کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

امریکی خاتون نے عدالت میں یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے شام کے شہر رقہ میں داعش کی خواتین اور لڑکیوں کے یونٹ کی قیادت کی اور انہیں خودکار ہتھیاروں، خودکش بیلٹوں اور دستی بموں کا استعمال سکھایا۔

پہلے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک خاتون نے شام میں آئی ایس آئی ایس کی خواتین کی بٹالین کی قیادت کی ہے اور توقع ہے کہ ایلیسن کی تربیت یافتہ 100 سے زائد خواتین اور لڑکیاں سماعت میں حاضر گی، یاد رہے کہ یہ امریکی خاتون 2012 یا 2013 کے اوائل سے شام میں ہے اور عدالت میں پیش ہونے والے ایک گواہ کے مطابق اس نے امریکی سرزمین پر دہشت گردانہ حملے کرنے کی اپنی خواہش کے بارے میں بات کی، جس میں ایک شاپنگ مال کی پارکنگ میں کار بم دھماکہ بھی شامل ہے۔

ایک اور گواہ نے گواہی دی کہ وہ یونیورسٹی کیمپس میں بم دھماکے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار؛درجنوں افراد جاں بحق

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:آذربائیجان کا مسافر طیارہ قزاقستان میں گر کر تباہ ہوگا جس

امریکا سے اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی اس کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار

?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ

?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے

ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں:آرمی چیف

?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 20

’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار

براڈ شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے: شبلی فراز

?️ 26 جنوری 2021براڈف شیٹ کیس کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر ٹرمپ کے دستخط ؛وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نو منتخب

سال 2023 میں کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم مقبول رہا؟

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: رواں سال حیران کن طور شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے