?️
سچ خبریں:سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے مشہور یکی حمایت یافتہ جنگجوؤں نے الحسکہ کے نواح میں واقع الیعربیہ کے علاقے میں رہنے والے متعدد نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کی ملیشیا قسد نے الحسکہ کے مضافات میں الیعربیہ کے علاقے میں ابو مناصب اور الطاش نامی دیہاتوں سے متعدد نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، قسد ملیشیا عموماً قیدیوں کو قسد سے منسلک کیمپوں میں لے جاتی ہیں تاکہ انہیں بھرتی کیا جا سکے اور اپنی صفوں میں شامل کیا جا سکے، یادرہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کرد عسکریت پسندوں نے دیر الزور کے شمالی مضافات میں العزبہ گاؤں سے متعدد نوجوانوں کو اغوا کر لیا،واضح رہے کہ قسد ملیشیا کے اپنے مطلوبہ لوگوں کو تلاش کرنے کے بہانے لوگوں کے گھروں پر حملوں میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی افواج شام کے الجزیرہ علاقے کے تیل سے مالا مال علاقوں میں تعینات ہیں جہاں سے وہ تیل اوراس کی مصنوعات چوری کرکے ملیشیاؤں کی ضروریات پوری کرکے شامی عوام کو مالی نقصان پہنچا رہی ہیں۔
یادرےہ کہ الحسکہ کےشامی باشندوں نے امریکی فوج کے قافلے کی بکتر بند گاڑیوں کا گزر بار بار روکا ہے اور امریکی فوجیوں کی موجودگی اور ان کے ذریعہ قسد ملیشیا کی حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے انھیں گاؤں میں داخل ہونے سے روکا ہے۔


مشہور خبریں۔
استقامتی ردعمل میں حماس کی شرکت سے صہیونی میڈیا خوفزدہ
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی سے صیہونی حکومت کی طرف مسلسل راکٹ داغے
مئی
عدالت نے حکومت سےصحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے
نومبر
ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا لازمی قرار
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کی معروف
ستمبر
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام
دسمبر
کوئی نہیں جانتا کہ نصراللہ کیا سوچ رہے ہیں:اسرائیلی میڈیا
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس
ستمبر
وزیرستان میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے
?️ 28 نومبر 2021خیبر پختونخوا (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
نومبر
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا
?️ 13 نومبر 2025 ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے قبل از وقت فوج چھوڑنےکا اعلان کردیا
نومبر
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانے
مئی