سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض فوجیوں کو بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اتوار کی صبح مقامی ذرائع نے شام میں واقع صوبہ الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی،صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے ایک فوری خبر میں بتایا ہے کہ عراق شام کی سرحدی پٹی پر واقع امریکی قابضین کے الشدادی اڈے کو بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس خبر کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جس وقت اسرائیلی لڑاکا طیارے الہرمل پر پرواز کر رہے تھے اسی وقت شام میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی۔
یاد رہے کہ تقریباً دو ہفتے شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے غیر قانونی اڈے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کی وجہ بعض ذرائع نے اس اڈے پر تین راکٹ گرنا بتائی،یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں امریکہ نے علیحدگی پسند ملیشیاؤں کی حمایت کی ہے اور دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام کے تیل سے مالا مال علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے نیز امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلہ میں واضح طور پر کہا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی تیل کے کنوؤں کی وجہ سے ہے۔