🗓️
سچ خبریں:روسی فضائیہ نے شمالی شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ دہشت گرد محاذ کے اڈے پر حملہ کیا جس میں اس دہشتگرد تنظیم کے متعدد کمانڈروں سمیت 45 ارکان ہلاک ہوگئے۔
روس کے مصالحتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی حملے میں صوبہ ادلب کے علاقے الشیخ یوسف میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں اس دہشت گرد گروہ کے 45 ارکان مارے گئے، مرکز نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد شامی فوجیوں اور شہریوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی تیاریوں میں براہ راست ملوث تھے۔
روسی مرکز برائے مصالحتی نے مزید واضح کیا کہ النصرہ فرنٹ کے دو فیلڈ کمانڈر بلال سعید اور ابو دجانہ الدیری بھی اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں،واضح رہے کہ اس حملے میں النصرہ کے گولہ بارود اور اسلحے کے کئی گودام بھی تباہ ہو گئے۔
قابل ذکر ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے بہانے شام میں داخل ہونے والے امریکہ کی سرپرستی میں اس ملک میں موجود متعدد دہشتگرد سرگرم ہیں جو آئے دن شامی فوج اور بے گناہ عوام کو نشانہ بناتے ہیں اور امریکی ان کا مقابلہ کرنے کے بجائے سہولت کاری کے فرائض انجام دیتے ہیں تاکہ اس طرح انہیں اس ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹنے کا مزید موقع مل سکے۔
مشہور خبریں۔
لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟
🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ
اکتوبر
جنین کیمپ میں صیہونیوں پر حملے کے لیے عوامی تیاری کا اعلان
🗓️ 16 مئی 2022سچ خبریں: داؤد الزبیدی کی شہادت کے بعد کل رات ہونے والے
مئی
امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟
🗓️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے
دسمبر
فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا، صبا حمید
🗓️ 29 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان
نومبر
سرچارج عائد کرنے سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیئرمین نیپرا
🗓️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پانچ رکنی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور
مارچ
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان
اپریل
ہمیں ایماندار ججز چاہئیں، عمران دار نہیں، مریم نواز
🗓️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز
فروری
انتخابات ملتوی کرنے کا کیس: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے
مارچ