سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس نے جرائم کا ارتکاب کرنے اور مخالفت کرنے والوں کو معاف کردیا۔
آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شام کے صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 2 مئیسے قبل مخالفت اور جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کی معافی کا حکم دیا ہے، رپورٹ کے مطابق اس فرمان میں مجرمانہ مقدمات میں مکمل معافی ، اندرونی اور غیر ملکی مقدمات میں فرار ، عارضی مجرمانہ جرمانے اور متعدد دیگر جرائم شامل ہیں۔
اس حکم نامے میں مجرمانہ مقدمات میں رشوت یا جعلسازی جیسے مجرمانہ معاملات میں مقرر کی جانے والے سزا کو کم کرکے دو تہائی تک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، اور دیگر مجرمانہ مقدمات میں عارضی سزا ، غیر معمولی مقدمات کے علاوہ ،منشیات کی اسمگلنگ میں ایک تہائی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔
اس حکم نامے میں سزائے موت کو "سخت مشقت کے ساتھ عمر قید” اور "جبری مشقت کے ساتھ عمر قید” کے لئے "20 سال کے لئے عارضی سخت مشقت” تک کم کر دیا گیا ہے بشرطیکہ متاثرہ شخص اپنے ذاتی حقوق معاف کردے، یادرہے کہ اس فرمان میں متعدد دیگر معاملات جیسے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کے جرائم کے علاوہ غداری ، جاسوسی ، دشمن کے ساتھ تعاون اور دہشت گردی کے جرائم شامل نہیں ہیں۔