سچ خبریں:امریکی جاسوس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ملازم کو بڑے پیمانے پر سائبر جاسوسی ٹولز وکی لیکس ویب سائٹ کو منتقل کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔
سی آئی اے کے ایک سابق کمپیوٹر ماہر کو بدھ کے روز نیویارک میں امریکی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سائبر جاسوسی ٹولز کو 2017 میں انکشاف کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کو منتقل کرنے کا قصوروار پایا گیا، نیویارک کے فیڈرل پراسیکیوٹر ڈیمین ولیمز نے ایک بیان میں کہا کہ تینتیس سالہ جوشوا شولٹ کو امریکی تاریخ میں جاسوسی کی سب سے شرم آور اور تباہ کن کارروائیوں میں سے ایک کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2016 میں سائبر جاسوسی میں مہارت رکھنے والے اشرافیہ یونٹ کے لیے کام کرتے ہوئے، اس نے ہیکنگ ٹولز، مالویئر، وائرسز اور ٹروجن کا "والٹ 7” مجموعہ وکی لیکس کو دیا جس کی بنا پر اس نے مارچ 2017 میں 8761 دستاویزات جاری کیں جس سے سی آئی اے کے لیے ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوا اور دنیا بھر کے پیشہ ور اور شوقیہ ہیکرز کو امریکی جاسوسوں جیسا آلہ فراہم کیا۔
وکی لیکس نے اس وقت کہا کہ سائبر ہتھیاروں کی سلامتی، تخلیق، استعمال، پھیلاؤ اور جمہوری کنٹرول کے بارے میں عوامی بحث شروع کرنا چاہتا ہے۔