سیکڑوں صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصی پر حملہ

صیہونی

?️

سچ خبریں:آج اتوار کے روز سیکڑوں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی حکومت کی فوج کی وسیع حمایت کے ساتھ المغاربہ گیٹ کی سمت سے قدس شریف میں مسجد الاقصی کے صحنوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق قدس اسلامی اوقاف کے محکمے نے اعلان کیا کہ 250 سے زائد صیہونی آباد کاروں نے یکے بعد دیگرے گروپوں میں مسجد اقصیٰ پر حملہ کیا، ان میں سے درجنوں نے القطانین گیٹ کے پاس اپنی خصوصی مذہبی تقریب بھی ادا کی۔

وفا نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکومت کے پولیس دستوں نے مسجد اقصیٰ اور اس کے دروازوں کے اندر اپنی موجودگی کو تیز کر دیا ہے نیز مسجد میں داخل ہونے پر فلسطینیوں کے خلاف پابندیاں مزید تیز کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے اندر اور اردگرد اپنی موجودگی مضبوط کرتے ہوئے صہیونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے نیز قرآن پاک کی تلاوت کی۔

یاد رہے کہ صہیونی آبادکاروں کی طرف سے یہ حملے یہودی عید عرش کی تقریب کے ساتویں روز مبینہ ہیگل نامی صیہونی گروپوں کی طرف سے دی گئی کال کے جواب میں کیے گئے، تاہم فلسطینی مجاہدین اور قدس شریف کی عوام نے ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا۔

 

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر 9 مئی، 26 نومبر کے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں سیاسی

سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر میزائل حملہ؛4سعودی فوجی آفیسر ہلاک

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانے پر ہونے

 صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران

عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: عدالت کا فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہلم پنڈ دادن خان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پاور شو پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے لاہور جلسہ ملتوی کردیا

?️ 1 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) بڑے عوامی اجتماع کے انعقاد کی صلاحیت نہ ہونے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے