سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ

امریکی

?️

سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی میڈیا کے تعصب پر مبنی رویے کے خلاف ایک بیان پر دستخط کیے۔
ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ 514 امریکی صحافیوں اور میڈیا کارکنوں نے اسرائیلی قبضے کا بائیکاٹ اور فلسطینیوں کے خلاف منظم جبر کے خاتمے کا مطالبہ کیا،اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں واشنگٹن پوسٹ ، وال اسٹریٹ جنرل اور لاس اینجلس ٹائم جیسے مشہور امریکی ذرائع ابلاغ کے صحافی بھی شامل ہیں۔

پریس ریلیز کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے فوجی قبضے اور اس کی نسل پرست حکومت کی کہانی کے جوہر کو چھپاتے ہوئے اپنے قارئین کو مایوس کیا ہے،صحافیوں نے اس طرح کی میڈیا بدانتظامی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا جو کئی دہائیوں سے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں دیکھنے کو مل رہی ہے اور صحافت کے لئے اس ملک کے نقطہ نظر میں ایک تیز اور فوری تبدیلی لانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اس بیان میں 27 اپریل کو ہیومن رائٹس واچ کی 213 صفحات پر مشتمل حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی امتیازی سلوک اور جبر کے جرائم کا ذکر کیا گیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی میں علیحدہ

شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کو نا مکمل تفصیلات دی تھیں

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے

سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی

شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی غیر مصدقہ خبر

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: القدس نیوز ایجنسی نے صہیونیست ریاست کے میڈیا ذرائع کے حوالے

حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

?️ 5 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں حماس کے دفتر کے سربراہ نے یہ

اسلام آباد:حسان نیازی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی

گوگل نے  صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا

?️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے