سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انتہا پسندوں کو قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر سویڈش حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سویڈش سفیر کو طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندوں کو قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے سویڈش حکام کے اقدام کی مذمت اور اسے مسترد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرب پارلیمنٹ کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے اہم مطالبہ
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یہ ملک سویڈن کے سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کرے گا اور سویڈش حکومت سے تمام مذہبی تعلیمات کے خلاف تمام اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرے گا۔
یاد رہے کہ کل جمعرات کو گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار عراقی نژاد سویڈش شہری سلوان مومیکا نے سویڈش پولیس کے تعاون سے قرآن پاک کی توہین کی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سویڈن کی پولیس نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا اور کچھ میڈیا نے بتایا کہ اس احتجاجی ریلی کے منتظمین مسلمانوں کی مقدس کتابوں کو دوبارہ جلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سید حسن نصراللہ نے قرآن پاک کی توہین کرنے والے کے بارے میں کیا کہا؟
یہ کارروائی اس عراقی نژاد سویڈش شہری نے آج دوسری بار کی ہے جس کے بعد عراقی حکومت نے سویڈن میں قرآن پاک کی دوبارہ بے حرمتی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اسٹاک ہوم سے اپنے سفیر کو طلب کیا اور سویڈن کے سفیر کو بغداد سے نکل جانے کو کہا۔