سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو

سویڈن

?️

سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک قانون میں تبدیلی کر کے قرآن پاک کے خلاف گھناؤنے حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے!

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون میں تبدیلی اور قرآن کے خلاف گھناؤنے حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الجزائر کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق بلسٹروم نے دعویٰ کیا کہ ایسی آئینی پابندیاں ہیں جو سویڈن کی حکومت کی اس طرح کے انتہاپسندانہ رویے کو روکنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کی توہین کے پیچھے کون لوگ ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ملک میں! اس طرح کے نفرت انگیز اقدامات کے رونما ہونے پر بہت افسوس ہے، ہم دوبارہ قرآن کی بے حرمتی ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں!

الجزائر کے وزیر خارجہ نے سویڈن کی اقدار جیسے بقائے باہمی اور بلا تفریق مدد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی بھی سویڈن کی اقدار اور روایات سے متصادم ہے۔

یاد رہے کہ سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر الجزائر نے پیر کے روز کوپن ہیگن کے سفیر اور اسٹاک ہوم کے ناظم الامور کو طلب کیا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے ایک انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف گروپ کے ارکان نے ایک بار پھر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کی۔

مزید پڑھیں:یورپ میں قرآن پاک کے توہین کا نہ رکنے والا سلسلہ،اس بار ڈنمارک میں

انتہا پسند گروپ ڈینش پیٹریاٹس نے توہین آمیز فعل کرتے ہوئے قرآن پاک کا نسخہ جلا دیا، اس گروپ کے ارکان نے پاکستان کے جھنڈے کو بھی پیروں تلے روندا،یاد رہے کہ25 جولائی بروز منگل اس گروہ نے کوپن ہیگن میں ترکی اور مصر کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن مجید کے نسخے جلائے۔

مشہور خبریں۔

آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا

?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت

فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی

سعودی عرب میں حج کے لیے کورونا پر تجارتی مراکز کی سرگرمیاں جاری

?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے کورونا کے بہانے حج و عمرہ اور مذہبی

بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے: وزیرخارجہ

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت

حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت

?️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ

کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری

جرمنی میں عوامی خدمت کی ہڑتالیں

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:فوکس جرمنی میں اجرتوں کے احتجاج میں جرمنی میں ہڑتالیں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے