🗓️
سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران گزشتہ ہفتے کے اندر خرطوم، جنوبی کوردوفان، شمالی دارفور، شمالی ریاست اور دیگر علاقوں میں کم از کم 83 افراد ہلاک اور 1,126 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ جنگ خرطوم شہر میں جاری ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے اعدادوشمار شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم 83 افراد ہلاک اور 1126 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
روسی آرٹی نیوز ویب سائٹ نے اتوار کی شام کو اطلاع دی کہ عالمی ادارہ صحت نے اعدادوشمار شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ تشدد کے دوران شمالی سوڈان بشمول خرطوم، جنوبی کوردوفان، شمالی دارفور، شمالی ریاست اور دیگر علاقوں میں کم از کم 83 شہری مارے گئے جبکہ 1126 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
سوڈان کی نازک صورتحال کے بارے میں اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ چونکہ خرطوم اور اس ملک کے دیگر حصوں میں جنگ جاری ہے، عالمی ادارہ صحت تنازعہ کے تمام فریقوں سے طبی دیکھ بھال کی غیر جانبداری کا احترام کرنے تنازعات میں زخمی ہونے والوں کے لیے طبی سہولیات اور غیر محدود رسائی فراہم کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہے۔
درایں اثنا سوڈان میں اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پیریٹز نے فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز سے خرطوم اور اس ملک کے دیگر حصوں میں جاری تنازعات اور لڑائیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیریز نے تنازع کے دونوں فریقوں سے فوری طور پر دشمنی بند کرنے، سوڈانی عوام کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور ملک کو تشدد کے بڑھنے سے بچانے کے لیے رابطہ کیا ہے، اقوام متحدہ کے علاوہ افریقی یونین، یورپی یونین اور عرب لیگ سمیت کئی ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے سوڈان میں تنازعہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
کورونا ویکسین بنانے والے غریب ممالک کی مدد نہیں کرتے: ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے والی
ستمبر
ٹی ٹی پی اگر لڑے گی تو اس سے لڑا جائے گا: شیخ رشید
🗓️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے
جنوری
ایران اور سعودی عرب کے موضوع پر امریکی صیہونی اجلاس
🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام سعودی عرب
مئی
معاملہ سپریم کورٹ جانے کے بعدپُرامن انتخابات خوش آئند ہیں: شیخ رشید
🗓️ 10 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
اپریل
امریکی ڈالر کی اونچی اڑان شروع
🗓️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
سی سی پی او لاہور کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد
🗓️ 8 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی
نومبر
انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر
دسمبر
فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے
🗓️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے
جولائی