🗓️
سچ خبریں:سوڈان میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے چند لمحے قبل اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں شائع کرتے ہوئے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں تنازع کے فریقین عید الاضحی کے موقع پر جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے مقامی ذرائع نے اس ملک میں جنگ بندی کے خاتمے سے صرف آدھا گھنٹہ قبل خرطوم کے مغرب میں واقع ام درمان کے علاقے میں جنگی طیاروں کی پرواز اور بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ کی آواز کی اطلاع دی۔
مزید:عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ
واضح رہے کہ ریپڈ ایکشن فورسز کے نام سے جانے والے عسکریت پسندوں نے سوڈانی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور خرطوم میں انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کا الزام بھی عائد کیا۔
یاد رہے کہ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جبکہ ایک باخبر ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ ایکشن فورسز عید الاضحی کے موقع پر جدہ میں طویل مدتی جنگ بندی کے ایک نئے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر بیرنی ممالک کے ردعمل میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سوڈانی حکام سے کہا کہ وہ حفاظتی رکاوٹیں ہٹائیں اور سوڈان میں ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی:سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ سے زیادہ بچے بے گھر: یونیسیف
بلنکن نے مزید کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب سوڈانی فریقوں کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں تاکہ اس ملک کو انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔
مشہور خبریں۔
یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل
🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے
جنوری
ہمارے ملک میں پرامن احتجاج کا حق نہیں ہے: برطانوی رہنما
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دوران برطانوی پولیس نے بادشاہت
مئی
مقبوضہ کشمیر نہ ہی بھارت کا حصہ ہے اور نہ ان کا اندرونی معاملہ ہے
🗓️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
ایران کےساتھ سفارت کاری بہترین آپشن ہے:امریکہ
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت
دسمبر
مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت
🗓️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر
مارچ
ڈیرہ اسماعیل خان: شادی کی تقریب سے واپسی پر چیئرمین سینیٹ کی گاڑی کو حادثہ
🗓️ 31 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں چیئرمین سینیٹ صادق
اکتوبر
وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی
🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام
اپریل
ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے:امریکی صدر
🗓️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے
فروری