سوئٹزرلینڈ میں صہیونی مخالف مظاہرہ

صہیونی

?️

سچ خبریں:فلسطین کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے، سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل کے ایک ہوٹل کے قریب جمع ہوئی جہاں عالمی صہیونی تنظیم کا اجلاس ہو رہا تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل میں ایک ہوٹل کے قریب سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین جھنڈے اور بینرز اٹھائے جمع ہوئے جہاں عالمی صہیونی تنظیم کی تقریب ہو رہی تھی،جے این ایس ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کے حامیوں کے اجتماع کے بعد سوئس پولیس نے حفاظتی اقدامات کو سخت کرتے ہوئے ہوٹل کے قریب ٹریفک کو روک دیا۔

اس ریلی کے دوران کوئی تشدد نہیں ہوا،تاہم عالمی صہیونی تنظیم کے سربراہ یاکوف ہیگل نے منصوبہ بندی کے مطابق اس تقریب کو انجام دینے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم باسل اس لیے آئے ہیں کیونکہ صیہونیت درحقیقت اسی جگہ پیدا ہوئی ہے، ہم اسرائیل کے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے اس طرح کے اجلاس جاری رکھیں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس تین روزہ پروگرام میں 38 ممالک کے تقریباً 1300 صیہونی کاروباری رہنما شریک ہوئے جبکہ صہیونی عبوری فوج کے سربراہ اسحاق ہرزوگ بھی اس اجلاس میں شرکت اور تقریر کرنے کے لیے پیر کے روز سوئٹزرلینڈ پہنچے،ہرزوگ نے برن شہر میں سوئٹزرلینڈ کے صدر سے ملاقات کی اور مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ایران کے خلاف بدزبانی کا سلسلہ جاری رکھا، انہوں نے سوئس حکومت سے کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت کرے۔

 

مشہور خبریں۔

جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء کی فلسطین کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے طلباء نے صیہونی حکومت کے خلاف

مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ

شام کے حوالے ترکی کا موقف؛ترک صدر کی زبانی

?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شام کی صورتحال اور بشار

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا

طوفان الاقصیٰ کا اسرائیلی معیشت کو بڑا جھٹکا

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کی جنگ اسرائیل

غزہ کے صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور شخصیت کشی کرنے سے نیتن یاہو کا مقصد کیا ہے؟

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کا میڈیا پر کیچڑ اچھالنے کا منصوبہ 126

کیا حماس خود کو دوبارہ تیارکر رہی ہے؟

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے سیاسی قیادت کو

قطر کی نیتن یاہو پر تنقید

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی کان نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ قطریوں نے عوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے