?️
سچ خبریں:ترک حکام نے سیاسی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں اپنے اسکولوں کو بند کیے جانے پر تنقید کی ہے۔
عربی 21 نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا کہنا ہے کہ سعودیوں نے گذشتہ سال کے آخر میں سیاسی وجوہات کی بنا پر متعدد سعودی شہروں میں ترک اسکول بند کردیئے تھے،رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت تعلیم کے ایک عہدیدار احمد إمره بیلجلی نے ترک اسکولوں کے بے شمار مسائل اور سعودی عرب میں ان اسکولوں کے خلاف سختی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود سعودی حکام مکہ اور مدینہ میں ترک اسکول بند کر دیے۔
ترک حزب اختلاف ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رکن اوتکو شاکر اوزر نے کہا کہ سعودیوں کا یہ فیصلہ ناقابل قبول ہے اور دونوں ممالک کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کی بنا پر سعودی عرب میں ترک شہریوں کو متاثر اور ہراساں نہیں کرنا چاہئے،یہ ایک انتہائی افسوسناک فیصلہ ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب میں مقیم ترک شہریوں کی ترکی کے اسکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دینے میں درپیش مشکلات کی وجہ سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ترک نمائندے نے سعودی عرب میں ترکی کی مصنوعات پر پابندی عائد کیے جانے اور اس ملک میں ترک شہریوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ قابل قبول نہیں ہے، دونوں ملکوں کے مابین پریشانی ہوسکتی ہے لیکن اس کا شکار سعودی عرب میں رہ رہے ترک شہریوں کو نہیں بنانا چاہئے،انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد ترک اسکولوں کو بند کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، ترک وزارت تعلیم کے ایک عہدیدار لطیف سیلفی نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ سعودی فیصلہ محض ایک سیاسی تھا ، کہا کہ اتنی بڑی بھی کوئی مشکل نہیں تھی کہ ترک اسکولوں کو بند کر دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب نے ترکی کی تعلیمی سرگرمیوں کو ایسے طریقے سے ختم کیا ہے جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نہیں ہے اور ایک من مانا اور مکمل طور پر سیاسی فیصلہ ہے،سیلفی نے سعودی عرب میں ترک بچوں کی مشکلات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی بھی ملک دوسرے ممالک کے شہریوں کو ان کی زبان میں اسکولوں میں پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا ہے،اب اسکولوں میں اپنی زبان میں تعلیم دینے کی اجازت نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
وال اسٹریٹ جرنل کا اعتراف: ایران نے اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو گھسنے کا راستہ تلاش کرلیا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل اخبار نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12
جولائی
پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی بینک کا انتباہ
?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بحران کے ایسے مقام پر کھڑا ہے،
ستمبر
صہیونی جلادوں کے ہاتھوں صحافیوں کا ٹارگٹڈ قتل اور بین الاقوامی برادری کے ردعمل کی ضرورت
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی صحافی حسن اسلیح کی ہسپتال میں قابضین کے ہاتھوں
مئی
ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے چند دن گزرنے
اکتوبر
مہلک اتوار پر ہالوی کا پہلا ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج کے چیف آف اسٹاف
اکتوبر
امریکہ میں سینکڑوں پروازیں منسوخ
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: امریکن ایئر لائنز نے خراب موسم اور خاص طور پر
نومبر
سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف کا انتقال ہوا
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ
اگست
عمان میں شہید ہونے والے چاروں پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عمان میں
جولائی