وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون اورتعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے پاک، ایران سرحدکے ساتھ سرحدی منڈیوں کے قیام کو ایک اہم اقدام قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اتوار کے روز ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ایران کے عوام نے آپ پر اعتماد کیا اور صدر بنایا، پاکستان اس کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے دونوں ممالک کے سربراہان کی گفتگو  کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اطمینان کا اظہار  اور اسے مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان نے پاک ایران سرحدکے ساتھ سرحدی منڈیوں کے قیام کو ایک اہم اقدام قرار دیا، جس کے قیام سے عوام کو معاشی اور معاشرتی فوائد حاصل ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تازہ ترین پیشرفت کے بعدپاک ایران سرحدی علاقوں  میں پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے، جس سے پاکستان اور ایران دونوں کے لیے سنگین خطرات پیدا ہوسکتے ہیں‘۔وزیر اعظم عمران خان نےافغانستان میں جاری تنازع کو مذاکرات اور سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نےافغان تنازع سیاسی تصفیےکی سہولت کو جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

عمران خان نے مسئلہ کشمیر  کے معاملے پر مستقل حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے سلامتی کونسل قراردادوں کےمطابق دیرینہ تنازعات کوحل کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی دعوت دی جبکہ اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان کے شعلے نہیں بجھیں گے: حماس

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید یحییٰ سنوار (ابو ابراہیم)، تحریک

مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کردیے

?️ 5 ستمبر 2025ڈی آئی خان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل

نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے مذاق ،ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے‘حافظ نعیم الرحمن

?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے

یوکرائن کی صورتحال پر لبنانی وزیر خارجہ کے بیان میں امریکہ کا کردار

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان پائی

76 سال میں پہلی بار اگلا مالی سال آنے سے پہلے پچھلا بجٹ پیش کرنا پڑا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

?️ 11 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ 76

مقبوضہ علاقوں میں 2000 امریکی فوجیوں کا خصوصی مشن

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ  نے مقبوضہ علاقوں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مقبوضہ شام کا دورہ

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: جولانی حکومت کے وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیٹن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے