سچ خبریں:سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عراقی وزیراعظم کو اس ملک کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
سومریہ نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ٹیلیفون پر بات کی، رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے فون کال کے دوران مصطفی الکاظمی کو عراق کے قیام کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
سعودی اور عراقی فریقوں نے عراق اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ محمد بن سلمان اور مصطفی الکاظمی نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیاخاص طور پر اقتصادی میدان میں۔