🗓️
سچ خبریں:دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات منقطع ہونے اور سعودی عرب کی جانب سے شام میں دہشت گردی کی مسلسل حمایت کے 12 سال بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے حال ہی میں دمشق کا دورہ کیا جس میں انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات اور گفتگو کی، اس طرح دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔
شام کے بحران کے دوران 12 سال تک ریاض کی جانب سے شامی اپوزیشن کی مسلسل حمایت اور شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی کے بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے دمشق کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات ایک بار پھر بحال ہو گئے۔
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ دمشق کو عرب تعلقات کی بحالی اور شام کی عرب لیگ میں واپسی کی راہ میں ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے،بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر محمد الجابی نے موجودہ وقت میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے دورہ دمشق کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ شام اور دیگر عرب ممالک کے لیے اہم پیغامات ہیں ، ریاض پہلے ہی شام کی ارضی سالمیت پر زور دے چکا ہے اور سیاسی حل پر انحصار کرتے ہوئے اس ملک کے بحران کے حل کی حمایت کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سعودی وزیر خارجہ دمشق اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے روڈ میپ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد فیصل بن فرحان شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات اور بات چیت کے لیے دمشق کے الشعب محل گئے،اس ملاقات کے دوران فریقین نے دمشق اور ریاض کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور یاد دلایا کہ شام میں بحران شروع ہونے سے پہلے کئی دہائیوں تک دونوں ممالک کے درمیان سابقہ تعلقات خطے میں استحکام اور سلامتی لائے تھے۔
شام کے صحافی رضا الباشا نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اس ملک ، شامی قوم اور حکومت کے درمیان 12 سال کی دشمنی کے بعد ہوا ہے، ان سالوں میں سعودی عرب دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کا اصل حامی تھا اور اسے امید تھی کہ یہ دہشت گرد دمشق پر قبضہ کر لیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے رہتے ہوئے جنگ ہمیشہ جاری رہے گی: عبرانی میڈیا
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی زیمان نیوز سائٹ نے آج ہفتہ کو شائع
اکتوبر
صیہونیوں کی بے گھر افراد کی رہائش گاہ پر بمباری
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حکومت کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر
جولائی
شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
🗓️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے
نومبر
فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام
🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس
اکتوبر
وائرس کی نئی قسم کے سلسلہ میں عالمی ادارہ صحت کا نیا بیان
🗓️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سلسلہ
دسمبر
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین اور
اگست
امریکی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا؟
🗓️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: یورپی ممالک کے علاوہ ایک امریکی کمپنی نے بھی مقبوضہ
اپریل
10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے
🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
دسمبر