?️
سچ خبریں:یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی صوبے صعدہ میں رہائشی علاقوں پر سعودی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے دو شہری شہید ہوگئے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے صوبہ البیضا میں واقع الظاہر کے علاقے پر سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں کے حملوں کی اطلاع دی ہےجبکہ ذرائع نے سعودی یمن کی سرحد پر رہائشی علاقوں پر سعودی فوج کے راکٹ اور توپ خانے سے ہونے والے حملوں کا بھی ذکر کیا، رپورٹ کے مطابق یمن کے شمالی صوبہ صعدہ کے شدا کے علاقے پر سعودی فوج کے راکٹ اور توپ خانے کے حملے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔
درایں اثنا صوبہ صعدہ میں واقع الرقو کے علاقے میں سعودی سرحدی محافظوں کی فائرنگ سے دو یمنی شہری بھی شہید ہوگئے،یادرہے کہ حال ہی میںصعدہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ علی صالح فراس نے المسیرہ کو بتایاکہ رواں سال (2021) کے پہلے چھ مہینے میں سعودی اتحاد نے 491 بار اس صوبے کے الراقو علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان حملوں کے نتیجے میں 127 یمنی شہری شہید اور 364 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں نیز ان حملوں کے تنیجہ میں 68 افریقی مہاجرین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، فراس نے کہا کہ الرقو کے خلاف سعودی اتحاد کی روزانہ جارحیت مضحکہ خیز ہے اور ان وحشیانہ حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے،تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری اس جارحیت پر خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے خلاف ہونے والے جرائم میں سعودی عرب کے ساتھ پوری عالمی براداری کو شریک سمجھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری
مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے بڑے حملے پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے ایک بیان جاری
اگست
امریکہ چین کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں: بائیڈن
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اس رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے بدھ کے روز پی
فروری
اس صدی کے معاملہ کے مقاصد تل ابیب اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان معمول کے معاہدوں کا
نومبر
ایوارڈز تقریب میں جانے کا فائدہ نہیں ہوتا، سونیا حسین
?️ 10 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر مایوسی
اکتوبر
ایران چین معاہدہ اور صیہونی میڈیا
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک صیہونی اخبار نے تہران
مارچ
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ ان کا افغانستان چھوڑنے کا طریقہ ہے: بولٹن
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ
نومبر
ایرانی کورونا ویکسین کی برھتی مانگ
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی
جولائی